2 مارچ 2013 - 20:30

پاکستان کے شورش زدہ شہرکراچی میں آج ہونے والے دھماکوں میں 200 سے زائد افراد شھید اور زخمی ہوئے۔

ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق  ظل حیدر ابو الحسن اصفہانی روڈ پرشیعہ آبادی والے علاقے عباس ٹاوٴن کے قریب مسجد کے باہر نماز کے بعد زور دار دھماکےہ وئے جس کی وجہ سے اب تک 45 افراد شھید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے دھماکا ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بلال مسجد کے قریب ہوا جس سے مسجد اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا ،اور کئی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی،جبکہ کئی گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہوئیں۔ واقعے کے بعد ریسکیو ادارے اور پولیس کی نفری دھماکے کے مقام پر پہنچ گئیں ،اور فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے ، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے دھماکوں کی مزمت کرتے ہوئے شھید ہونے والوں کے اہل خانہ کیلئے15،15لاکھ اور زخمیوں کیلئے 10،10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔
پاکستان کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں اور مجلس وحدت مسلمین اور جعفریہ الائینس نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کالعدم دھشتگرد گروہوں کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاون کرنے کا مطالبہ کیا۔جبکہ جعفریہ الائینس نے کل عام ہڑتال اور متحدہ قومی موومنٹ نے عام سوگ کا اعلان کیا۔
 واضح رہے کہ گزشتہ سال 4 محرم الحرام کو اسی مقام پر دھماکے ہوئے تھے۔